فلپائن: فانفون نامی سمندری طوفان کی وجہ سے کم از کم 16 افراد ہلاک
کرسمس کے دن وسطی فلپائن کے دور دراز گاؤں اور مشہور سیاحتی علاقوں کو نشانہ بنانے والے فانفون نامی سمندری طوفان کی وجہ سے آج جمعرات کو کم از کم 16 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ملی ہے۔
کرسمس کے دن وسطی فلپائن کے دور دراز گاؤں اور مشہور سیاحتی علاقوں کو نشانہ بنانے والے فانفون نامی سمندری طوفان کی وجہ سے آج جمعرات کو کم از کم 16 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ملی ہے۔
کل بدھ کو ہوا کی رفتار 195 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی تھی جس نے فلپائن کے متعدد علاقوں میں واقع گھروں کی چھتوں اور بجلی کے کھمبوں کو اکھاڑ پھینکا ہے۔
وہاں کےحکام شدید متاثرہ علاقوں میں انٹرنیٹ اور ٹیلیفون رابطے مسلسل بند رہنے کی وجہ سے سمندری طوفان سے ہونے والے نقصانات کا فوری طور پر اندازہ نہیں کرسکے ہیں۔
فانفون کی طاقت کم ہونے کے باوجود وہ اس ہایان نامی سمندری طوفان کے بالکل مشابہ رخ اختیار کیے ہوئے تھا جو فلپائن کی تاریخ میں اب تک کا سب سے طاقتور اور خونی شمار کیا جاتا رہا ہے، اور یاد رہے کہ اس طوفان میں تقریبا 733 افراد ہلاک اور لاپتہ ہوگئے تھے۔
aXA6IDE4LjIyMi4xMjMuMTczIA== ejasoft island