سیاست
تونسی پارٹی: اردوغان کے دورہ کے راز کو جاننے کے لئے پارلیمانی اجلاس کا مطالبہ
تونس کی ایک پارٹی نے جمعرات کے دن ترک صدر رجب طیب اردوغان کے دورۂ تونس کے راز کو جاننے کے لئے ایک ہنگامی پارلیمانی اجلاس کا مطالبہ کیا ہے۔
تونس کی ایک پارٹی نے جمعرات کے دن ترک صدر رجب طیب اردوغان کے دورۂ تونس کے راز کو جاننے کے لئے ایک ہنگامی پارلیمانی اجلاس کا مطالبہ کیا ہے۔
"آزاد آئینی پارٹی" کی خاتون سربراہ عبیر موسیٰ نے کہا ہے کہ 217 میں سے 17نشست حاصل کرنے والے ان کے پارلیمانی بلاک نے اردوغان کے دورہ کی تفصیلات جاننے کے لئے ایک عام ہنگامی پارلیمانی اجلاس کا مطالبہ کیا ہے۔
موسی نے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ پارٹی نے وزیر خارجہ اور وزیر دفاع سے میٹنگ کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ان کی باتیں سنی جائیں اور جو کچھ ہوا ہے اس سے بھی باخبر ہوا جا سکے اور تونس کی عوام ملک کے صدر قیس سعید اور اردوغان کے مابین موجود حساس رجحانات کو جان سکیں۔
aXA6IDE4LjIyNC4zOS43NCA= ejasoft island