روس کی طرف سے علیحدہ انٹرنیٹ کا تعارف
روس نے عالمی دنیا سے علیحدہ انٹرنیٹ سروس کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ اے آر وائی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس نے دعویٰ کیا ہے کہ اُس نے عالمی دنیا کے انٹرنیٹ کی جگہ پورے ملک میں "ان پلگ انٹرنیٹ" کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
روس نے عالمی دنیا سے علیحدہ انٹرنیٹ سروس کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔
اے آر وائی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس نے دعویٰ کیا ہے کہ اُس نے عالمی دنیا کے انٹرنیٹ کی جگہ پورے ملک میں "ان پلگ انٹرنیٹ" کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
وزارت برائے کمنی کیشن کا دعویٰ ہے کہ عام صارفین کو سروس کی تبدیلی بالکل محسوس نہیں ہوئی ہے، انٹرنیٹ کے کامیاب تجربے کے نتائج صدر پوٹن کے سامنے جلد پیش کئے جائیں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روس کے ان اقدامات کا مقصد اپنے نیٹ ورک کے ذریعے عالمی ہم منصب سے تعلق کو محدود کرنا اور انٹرنیٹ صارفین کی رسائی پر کنٹرول حاصل کرنا ہے۔
خیال رہے کہ وزارت برائے کمنی کیشن کی جانب سے علیحدہ انٹرنیٹ یا کامیاب تجربے کے حوالے سے مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔