سیاست
افغان پیپلز امن موومنٹ کے کارکن کا اغوا
افغانستان کے مغربی علاقے میں موجود حکام اور رضاکاروں کا دعویٰ ہے کہ امن گروپ کے 27 افراد کو طالبان نے اس وقت گرفتار کر لیا ہے جب وہ اس علاقے میں سفر کر رہے تھے۔
افغانستان کے مغربی علاقے میں موجود حکام اور رضاکاروں کا دعویٰ ہے کہ امن گروپ کے 27 افراد کو طالبان نے اس وقت گرفتار کر لیا ہے جب وہ اس علاقے میں سفر کر رہے تھے۔
بی بی سی اردو کے مطابق "پیپلز امن موومنٹ" نے دو ہفتے پہلے جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے صوبۂ ہرات سے مارچ کا آغاز کیا تھا تاہم وہ صوبۂ فرح میں داخل ہونے کے بعد سے لاپتہ ہو گئے ہیں اور طالبان کی جانب سے ابھی اس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
خیال رہے کہ طالبان امریکہ کے ساتھ امن مذاکرات میں مصروف ہے لیکن وہ مسلسل سرحدوں پر افغان اور بین الاقوامی فورسز کو نشانہ بنا رہاہے۔