پاکستان: لاہور میں ناکوں پر روکے جانے والے شہریوں کی تعداد 75 ہزار سے زائد
ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کے مطابق لاہور پولیس کی طرف سے گزشتہ دنوں سے جاری لاک ڈاؤن کے دوران ناکوں پر روکے جانے والے شہریوں کی تعداد 75 ہزار 6 سو سے تجاوز کر چکی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کے مطابق لاہور پولیس کی طرف سے گزشتہ دنوں سے جاری لاک ڈاؤن کے دوران ناکوں پر روکے جانے والے شہریوں کی تعداد 75 ہزار 6 سو سے تجاوز کر چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر اب تک 1264 ایف آئی آر کا اندراج کیا جا چکا ہے۔ اب تک 61 ہزار 3 سو سے زائد موٹر سائیکلوں و گاڑیوں کے مالکان کو روکنے کے بعد باہر آنے کا مقصد پو چھا گیا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ بے مقصد باہر گھومنے والے 68 ہزار 295 شہریوں کو دوبارہ سفر نہ کرنے کی وارننگ دی گئی ہے۔
رائے بابر سعید نے کہا ہے کہ 2718 شہریوں سے دوبارہ غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے بارے شورٹی بانڈز لئے گئے ہیں اور 2377 گاڑیوں کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر بند کر دیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق 36793 موٹرسائکلیں، 9332 رکشے، 1547 ٹیکسیاں،10372 کاریں اور 3288 بڑی گاڑیوں کو روک کر پوچھ گچھ کی جا چکی ہے۔
aXA6IDUyLjE1LjU5LjE2MyA= ejasoft island