پاکستان: معروف ٹی وی فنکارہ اور سماجی کارکن نادیہ جمیل کو کینسر کی تشخیص
ٹی وی فنکارہ اور سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی نادیہ جمیل کو کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔ اداکارہ کو بریسٹ کینسر ہے جس کا وہ باقاعدگی سے علاج کرارہی ہیں۔
ٹی وی فنکارہ اور سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی نادیہ جمیل کو کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔ اداکارہ کو بریسٹ کینسر ہے جس کا وہ باقاعدگی سے علاج کرارہی ہیں۔
اب تک نیوز کے مطابق ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے نادیہ جمیل کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ ہفتے ہی بریسٹ کینسر کی اسٹیج ون کی تشخیص ہوئی ہے۔ جس کے بعد انہوں نے باقاعدگی سے علاج کرانا شروع کردیا ہے۔ نادیہ جمیل کہتی ہیں کہ وہ خوف کی بھی شکار ہیں لیکن ثابت قدمی سے اس بیماری کا مقابلہ کر رہی ہیں۔ فی الحال وہ سرجری کی تاریخ کا انتظار کررہی ہیں۔ اپنے چاہنے والوں کو یہی کہتی ہیں کہ وہ فکر نہ کریں بس اپنا خیال رکھیں۔ ساتھ ساتھ پاکستانی خواتین کو پیغام دیتے ہوئے نادیہ جمیل کا کہنا ہے کہ وہ باقاعدگی سے چیک کروائیں اور کبھی بھی صحت یا جسم کو نظر انداز نہ کریں۔
aXA6IDE4LjIyMy4xOTYuNTkg ejasoft island