گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے پاکستان کو 15 ووٹ درکار
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایف اے ٹی ایف کے پانچ روزہ اجلاس کا آج دوسرا روز ہے، گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے پاکستان کو 15 ووٹ درکار ہیں۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایف اے ٹی ایف کے پانچ روزہ اجلاس کا آج دوسرا روز ہے، گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے پاکستان کو 15 ووٹ درکار ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کی قیادت میں پاکستانی وفد پیرس میں موجود ہے، وفد میں وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک، ایف ایم یو کے حکام شامل ہیں۔ اجلاس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے یا برقرار رکھنے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔
فناننشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو جون 2018 میں گرے لسٹ میں شامل کیا تھا، جس کے بعد پاکستان نے دیے گئے ایکشن پلان پر عمل درآمد میں ٹھوس پیش رفت کی، اور منی لانڈرنگ، ٹیرر فنانسنگ کے خطرات پر قابو پایا، اب گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے پاکستان کو 15 ووٹ درکار ہیں، جس کے لیے پاکستان نے بھرپور سفارت کاری کی ہے۔
aXA6IDMuMTQ3LjEwMy44IA== ejasoft island