پاکستان: گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے سفارتی ڈپلومیسی تیز
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس 20 جنوری کو ہوگا، پاکستان نے 27 نکات پر عمل درآمد شدہ رپورٹ جمع کرا دی ہے جبکہ گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے بھی سفارتی ڈپلومیسی تیز کر دی گئی ہے۔
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس 20 جنوری کو ہوگا، پاکستان نے 27 نکات پر عمل درآمد شدہ رپورٹ جمع کرا دی ہے جبکہ گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے بھی سفارتی ڈپلومیسی تیز کر دی گئی ہے۔
ایف اے ٹی ایف کے چار روز جاری ر ہنے والے اجلاس میں پاکستان کا 18 رکنی وفد وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کی سربراہی میں شرکت کرے گا، وفد میں فنانشل مانیٹرنگ یونٹ، گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایس ای سی پی اور اعلی سربراہان شامل ہیں۔ ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔
دنيا نيوز کے مطابق پاکستان 650 صفحات پر مشتمل رپورٹ پہلے ہی ایف اے ٹی ایف کو بھجوا چکا ہے، یہ رپورٹ 16 فروری سے شروع ہونے والے پیرس اجلاس میں زیر غور لائی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیرس اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے حوالے سے ووٹنگ ہو سکتی ہے۔
aXA6IDMuMTM3LjE4MS41MiA= ejasoft island