وزیراعظم عمران خان آج کشمیر کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے
وزیراعظم عمران خان کشمیر میں آج لینڈ سلائیڈنگ اور شدید برف باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور امدادی کاموں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ متاثرین سے بھی ملیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کشمیر میں آج لینڈ سلائیڈنگ اور شدید برف باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور امدادی کاموں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ متاثرین سے بھی ملیں گے۔
گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ شدید برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ آزاد جموں و کشمیر میں موت اور تباہی کا پیغام لے کر آئی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کو ہنگامی صورت حال کی بنیاد پر امداد کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، فوج اور تمام وفاقی وزارتوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق دورے کے دوران وزیر اعظم متاثرین کی امداد کیلئے جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے ، خیال رہے کہ اس دورے میں وزیر برائے امور کشمیر امین گنڈا پور بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔
aXA6IDMuMTYuNjYuMjA2IA== ejasoft island