پاکستان: برف باری، سیلاب، مکانات اور تودے گرنے سے 28 افراد جاں بحق
برف باری، بارش اور سیلابی صورت حال نے مختلف علاقوں میں تباہی مچا دی ہے، تودے گرنے سمیت مختلف واقعات میں 28 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
برف باری، بارش اور سیلابی صورت حال نے مختلف علاقوں میں تباہی مچا دی ہے، تودے گرنے سمیت مختلف واقعات میں 28 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
اے آر وائی کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں تودے، چھتیں، دیواریں گرنے، اور کرنٹ لگنے سے کم از کم اٹھائیس افراد جاں بحق جب کہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں، وادیٔ نیلم میں تودے گرنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔
کشمیر میں متعدد مکانات، دکانیں اور مسجد بھی تباہ ہو گئی ہے، سرگن بکولی میں برف باری میں پھنسے 10 افراد لا پتا ہو گئے ہیں، بلوچستان کے شہر ژوب میں 2 مکانوں کی چھتیں گرنے سے 8 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں، چمن میں منگنی کی تقریب کے دوران مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق جب کہ 7 زخمی ہوگئے ہیں اور راولا کوٹ میں کرنٹ لگنے سے ایک شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔
aXA6IDMuMjAuMjM4LjE4NyA= ejasoft island