پاکستان نے پہلی مرتبہ کبڈی ورلڈکپ کیا اپنے نام
لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم میں ہونے والے کبڈی ورلڈکپ 2020 کے فائنل میں پاکستان نے انڈیا کو 41 کے مقابلے میں 43 پوائنٹس سے شکست دے کر کبڈی ورلڈکپ پہلی مرتبہ اپنے نام کر لیا ہے۔
لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم میں ہونے والے کبڈی ورلڈکپ 2020 کے فائنل میں پاکستان نے انڈیا کو 41 کے مقابلے میں 43 پوائنٹس سے شکست دے کر کبڈی ورلڈکپ پہلی مرتبہ اپنے نام کر لیا ہے۔
بی بی سی کے مطابق کبڈی مقابلے میں ٹیم انڈیا کو شروع سے ہی برتری حاصل رہی تھی جو دوسرے ہالف کے بیچ تک برقرار رہی لیکن پاکستانی ٹیم کی جانب سے بھی عمدہ کھیل پیش کیا گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے بازی پلٹ گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایک موقع پر میچ ختم ہونے میں صرف 10 منٹ باقی تھے اور انڈیا کو پاکستان پر 30 کے مقابلے میں 32 پوائنٹس کی برتری حاصل تھی لیکن پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے لگائے جانے والے پھرتیلے داؤ کارگر ثابت ہوئے اور ایک انتہائی سنسی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے انڈیا کو 41 کے مقابلے 43 پوائنٹس سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔