سیاست
پاکستان: وزیر اعظم عمران خان آج کوئٹہ جائیں گے
کوئٹہ آمد پر وزیر اعظم عمران خان کو گورنر ہاؤس میں کورونا وائرس سے متعلق صوبائی اقدامات پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔
وزیر اعظم عمران خان آج 9 اپریل کو ایک روزہ دورے پر کوئٹہ جائیں گے۔
سماء نیوز کے مطابق دورے کے دوران وزیر اعظم بی ایم سی بھی جائیں گے جہاں وہ کورونا وائرس سے متعلق کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیں گے۔
کوئٹہ آمد پر وزیر اعظم عمران خان کو گورنر ہاؤس میں کورونا وائرس سے متعلق صوبائی اقدامات پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔
کوئٹہ دورہ کے دوران وزیر اعظم کی میڈیا نمائندوں سے بات چیت بھی متوقع ہے۔