كاروبار
پاکستان: وزیر اعظم آج معاشی پیکیج کا اعلان کریں گے
کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن کی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعظم آج معاشی پیکج کا اعلان کریں گے۔
کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن کی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعظم آج معاشی پیکج کا اعلان کریں گے۔
کورونا وائرس اور اس سے ہونے والے معاشی نقصان کے ازالے کے لئے حکومت آج معاشی پیکیج کا اعلان کرے گی۔
اب تک نيوز کے مطابق ستر لاکھ دیہاڑی دار افرادکو تین ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے۔ ایکسپورٹرز کے لئے دو سو ارب روپے کا ریلیف پیکج دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ تعمیراتی صنعت کو بھی بڑا ٹیکس ریلیف دینے کی تیاری کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم معاشی پیکج کا اعلان آج کریں گے اور انہوں نے پہلے ہی سے ذخیرہ اندوزی روکنے اور کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی ہرصورت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کر رکھی ہے۔
aXA6IDE4LjIyMi42Ny4yNTEg
ejasoft island