پاکستان: آلودگی سے بچنے کے لئے الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کی تجویز پیش
پاکستان میں برقی گاڑیوں کی تعداد بڑھانے کیلئے ان پر لگنے والے سیلز ٹیکس اور ڈیوٹی چارج 17 کے بجائے 1 فیصد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
پاکستان میں الیکٹرک گاڑی کی قیمت 55 سے 60 لاکھ ہے جب کہ تیل سے چلنے والی اچھی گاڑی کی قیمت 32 سے 40 لاکھ ہے۔
ہم نيوز کے مطابق سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کو موسمیاتی تبدیلی پر نظر رکھنے والے ادارے کے سربراہان نے بتایا ہے کہ پاکستان میں 43 فیصد آلودگی کی وجہ ذرائع نقل وحمل کا شعبہ ہے۔
سربراہان نے کمیٹی کو یہ بھی بتایا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس کم ہونے کے باوجود یہ گاڑیاں مہنگی ہیں، اگر سیلز ٹیکس اور ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کردی جائے تو قیمتیں کم ہوسکتی ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان میں برقی گاڑیوں کی تعداد بڑھانے کیلئے ان پر لگنے والے سیلز ٹیکس اور ڈیوٹی چارج 17 کے بجائے 1 فیصد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
سربراہان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کیلئے چارجنگ اسٹیشن نہیں ہیں، اسٹیشنوں کو بجلی فراہم کرنے کا انتظام بھی کرنا ہوگا اور بجلی کی فراہمی کے لیے متبادل ذرائع بھی پیدا کرنے ہوں گے۔
aXA6IDEzLjU5LjEzNi4xNzAg ejasoft island