پاکستان: پی ایس ایل 5 کے ہوسٹ نے دلبرداشتہ ہو کر انڈسٹری چھوڑنے کا کیا اعلان
پاکستان سپرلیگ فائیو کی افتتاحی تقریب کی میزبانی کرنے والے ریڈیو پرزینٹر احمد گوڈیل نے انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان سپرلیگ فائیو کی افتتاحی تقریب کی میزبانی کرنے والے ریڈیو پرزینٹر احمد گوڈیل نے انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔
اے آر وائی کے مطابق دو روز پہلے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا تھا جس میں میزبانی کے فرائض احمد گوڈیل اور فخر عالم نے انجام دئے تھے۔
احمد گوڈیل کی میزبانی شائقین کے مزاج کے مطابق نہ رہی جس کے بعد سے انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور لوگوں نے اُن کا خوب مذاق بھی بنایا تھا۔
وائس جوکی احمد گوڈیل نے ایک روز قبل نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اُن کا موبائل نمبر کسی نے فیس بک پر شیئر کردیا ہے جس کے بعد سے انہیں غیر اخلاقی پیغامات موصول ہورہے ہیں اور لوگ اُن کے اہل خانہ تک کو بخش نہیں رہے ہیں۔
یاد رہے کہ دو روز مسلسل تنقید کے بعد احمد گوڈیل نے اب انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے ناقدین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مبارک ہو جیت گئے آپ لوگ؛ ہم اچھی قوم بننے میں ہمیشہ ناکام رہے اور اس بار بھی ایسا ہی ہوا ہے۔
احمد گوڈیل نے دکھی دل کے ساتھ لکھا ہے کہ دوستوں آج سے ایک آواز ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بند ہوگئی ہے۔
aXA6IDE4LjExNi4xMTguMTk4IA==
ejasoft island