پاکستان: پنجاب حکومت نے فنکاروں کی مالی معاونت کرنے کا کیا اعلان

پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن کے باعث مالی مشکلات کا شکار فنکاروں کی مالی معاونت کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مستحق فنکاروں کے لئے مالی امداد کے پیکج کی منظوری دے دی ہے اور محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب نے مستحق فنکاروں کے لئے مالی
پنجاب حکومت نے 3 ہزار فنکاروں کی مالی معاونت کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن کے باعث مالی مشکلات کا شکار فنکاروں کی مالی معاونت کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مستحق فنکاروں کے لئے مالی امداد کے پیکج کی منظوری دے دی ہے اور محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب نے مستحق فنکاروں کے لئے مالی امداد کا پیکج تیار کر لیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت 3 ہزار فنکاروں کی مالی معاونت کرے گی اور مستحق فنکاروں کو 15 سے 20 ہزار روپے تک مالی امداد دے گی۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ مالی امداد کوئی احسان نہیں بلکہ فنکاروں کا حق ہے