کورونا وائرس: ویکسین کی انسانوں پر آزمائش کے بعد آکسفورڈ یونیورسٹی کی بڑی پیشرفت

عالمی وبا کورونا وائرس کی ویکسین کی وسیع پیمانے پر تیاری کے حوالے سے برطانیہ میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔
عالمی وبا کورونا وائرس کی ویکسین کی وسیع پیمانے پر تیاری کے حوالے سے برطانیہ میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کے جینر انسٹیٹیوٹ نے گزشتہ ہفتے اپنی تیار کردہ ویکسین کی انسانوں پر آزمائش شروع کی تھی اور اس عمل کے لئے سیکڑوں لوگوں نے رضاکارانہ طور پر خود کو پیش کیا تھا۔
واضح رہے کہ اس ویکسین کی تیاری کے لئے برطانوی حکومت نے بھی 20 کروڑ پاؤنڈ کی فنڈنگ بھی فراہم کی ہے۔
ذرائع کے مطابق سائنسدانوں نے کہا ہے کہ اگر انسانوں پر کیا جانے والا تجربہ کامیاب ہوا تو اس ویکسین کو وسیع پیمانے پر تیار کیا جائے گا ۔
برطانوی میڈیا کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی نے برطانیہ کی ایک بڑی دوا ساز کمپنی ایسٹرازینیکا کے ساتھ ویکسین کی وسیع پیمانے پر تیاری اورڈسٹری بیوشن کے لئے شراکت داری کر لی ہے۔
یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ اس شراکت داری کا مقصد تجربات کامیاب ہونے کی صورت میں دنیا بھر میں ویکسین کی فوراً فراہمی ہے۔