كاروبار
پاکستان: روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 6 ماہ میں سب سے کم سطح پر
پاکستان میں ڈالر کی قیمت چھ ماہ میں گھٹ کر سب سے کم سطح پر آگئی ہے اور روپے کے مقابلے میں ایک ڈالر کی قیمت 155 روپے سے بھی نیچے آگئی ہے ۔
پاکستان میں ڈالر کی قیمت چھ ماہ میں گھٹ کر سب سے کم سطح پر آگئی ہے اور روپے کے مقابلے میں ایک ڈالر کی قیمت 155 روپے سے بھی نیچے آگئی ہے ۔
جيو نيوز کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر کا لین دین 10 پیسے کی کمی کے ساتھ 154روپے 96 پیسے پر اینڈ ہوا ہے ۔
اگرچہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے سستا ہو کر 154 روپے 90 پیسے پر آگیا ہے۔
6 ماہ کے دوران ڈالر کی قیمت میں تقریباً 8 روپے 60 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال جون میں روپے کی قیمت میں کمی کے بعد ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا تھا اور ایک ڈالر 164 روپے 50 پیسے کا ہوگیا تھا۔