كاروبار
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروبار میں تیزی اور 800 پوائنٹس کا اضافہ

آج کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان دیکھا گیا ہے اور ابتدائی ایک گھنٹے میں800 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
آج کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان دیکھا گیا ہے اور ابتدائی ایک گھنٹے میں800 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
نوائے وقت کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 33158 پر تھا اور شروع میں ہی تیزی دیکھی گئی۔
اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس 879 پوائنٹس کے اضافے سے 34038 کی سطح پر پہنچ چکا تھا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ابتدائی ایک گھنٹے میں 93,920,131 شیئرز کا لین دین ہوا ہے اور ان کی مالیت 5,135,344,376 پاکستانی روپیہ ہے۔