پاکستان: اسٹاک مارکیٹ میں 816 پوائنٹس کی زبردست تیزی
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران 816.67 پوائنٹس کی زبردست تیزی دیکھی گئی ہے اور اس تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو 120 ارب روپیہ سے زائد کا فائدہ ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران 816.67 پوائنٹس کی زبردست تیزی دیکھی گئی ہے اور اس تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو 120 ارب روپیہ سے زائد کا فائدہ ہوا ہے۔
دنیا نیوز کی تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی ہے اور گزشتہ روز ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 417.76 پوائنٹس بڑھ گیا تھا اسی کا تسلسل آج بھی دیکھنے کو ملا ہے اور آج بھی انڈیکس میں 816 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی ہے ۔
آج کاروبار کا آغاز ہی زبردست انداز میں ہوا تھا، پہلے ہی دو گھنٹوں کے دوران سرمایہ کاروں کی طرف سے بھرپور دلچسپی دیکھی گئی تھی اور بھرپور دلچسپی کے باعث 300 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی تھی اور انڈیکس 40 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔
aXA6IDE4LjIyNC4zOC4zIA== ejasoft island