گوگل ٹرانسلیٹر کے ذریعے سیمی کا شائقین کے لئے لڑکھڑاتی اردو میں پیغام
ڈیرن سیمی اکثر اپنی ٹوئٹس میں پاکستان سے اظہار محبت کرتے رہتے ہیں لیکن اس بار انہوں نے انگریزی میں ٹوئٹ کرنے کے بجائے اردو میں ٹوئٹس کئے ہیں۔
پاکستان سپر لیگ فائیو کا آغاز جلد ہونے والا ہے جس کے لئے مداحوں کے ہر دل عزیز پشاور زلمی کے کھلاڑی ڈیرن سیمی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ اس سال بھی ڈیرن سیمی پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے جس کے لئے وہ آج پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
ڈیرن سیمی کو پاکستان سے بے حد لگاؤ ہے جس کا ذکر وہ پی ایس ایل کے گزشتہ ایڈیشنز اور مختلف انٹرویوز کے دوران کر چکے ہیں۔
ڈیرن سیمی اکثر اپنی ٹوئٹس میں پاکستان سے اظہار محبت کرتے رہتے ہیں لیکن اس بار انہوں نے انگریزی میں ٹوئٹ کرنے کے بجائے اردو میں ٹوئٹس کئے ہیں۔
اگرچہ ڈیرن سیمی کو اردو نہیں آتی ہے لیکن انہوں نے گوگل ٹرانسلیٹر کی مدد سے انگریزی کا اردو میں ترجمہ کر کے پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا ہے۔
سیمی نے اپنی ٹوئٹ میں زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پاکستان میں پی پی ایس 5 کا مطلب پاکستان کی عوام کے لئے بہت معنی خیز ہوگا اور میں اپنے پشاور زلمی خاندان میں شامل ہونے کا انتظار نہیں کر سکتا اور اس کے ساتھ ساتھ اپنے جوش و جذبہ کی وجہ سے ہجوم کے سامنے کھیل رہا ہوں ، یہ صرف کرکٹ نہیں ہے۔
ایک اور ٹوئٹ میں سیمی لکھتے ہیں کہ پاکستان میں اپنے راستے پر ہوں... یہ کرکٹ سے زیادہ اہم راستہ ہے۔
ایسے میں شائقین نے ڈیرن سیمی کی اردو ٹوئٹس کو بہت سراہا ہے مگر ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ آپ اپنی بات انگریزی میں ہی لکھ دیتے تو اچھا تھا کیوں کہ اردو تو کنفیوژ کر رہی ہے۔
ڈیرن سیمی نے شائقین کے اس طرح کے جواب پر محسوس کیا کہ شاید انہوں نے درست بات نہیں لکھی ہے اور ایک اور ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ "مجھے لگتا ہے کہ گوگل ٹرانسلیٹر درست نہیں ہے".
aXA6IDE4LjE4OS4xNC4yMTkg ejasoft island