پاکستان: خیبرپختونخواہ میں ایف سی اہلکاروں پر دہشت گردوں کا حملہ
دستی بم کے ذریعے کیے گئے حملے میں سیکورٹی فورس کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔
پاکستان: خیبر پختونخواہ میں ایف سی اہلکاروں پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا ہے، دستی بم کے ذریعے کیے گئے اس حملے میں سیکورٹی فورس کی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔
اُردو پوائنٹ کی تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے قبائلی علاقے ٹانک میں دہشت گردوں کی جانب سے ایف سی اہلکاروں کی گاڑی پر حملہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جمعہ کو دن کے وقت میں ٹانک کے علاقہ گومل میں دہشت گردوں کی جانب سے فرنٹیئر کانسٹیبلر کی گاڑی پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں 2 ایف سی اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔
یہ واقعہ ٹانک گومل کے علا قہ رغزئی مانجھی میں پیش آیا ہے۔ شہید ہونے والے ایف سی اہلکاروں کی شناخت سپاہی محسن اور یاسین کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد ٹانک پولیس کی بڑی تعداد جائے وقوع پر پہنچ چکی ہے اور بڑے پیمانے پر علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا ہے۔