پاکستان: 2019 میں دہشت گردی سے ہونے والی اموات میں 30.71 فیصد آئی کمی
سال 2019 میں دہشت گردی سے ہونے والی اموات میں 30.71 فیصد کمی دیکھی گئی ہے ،خیال رہے کہ سال 2018 میں 980 اموات ہوئی تھیں جبکہ سال 2019 میں 679 اموات ہوئی ہیں۔
سال 2019 میں دہشت گردی سے ہونے والی اموات میں 30.71 فیصد کمی دیکھی گئی ہے ،خیال رہے کہ سال 2018 میں 980 اموات ہوئی تھیں جبکہ سال 2019 میں 679 اموات ہوئی ہیں۔
ڈان نيوز کے مطابق دہشت گردی سے ہونے والی اموات میں سب سے زیادہ کمی بلوچستان میں 44.2 فیصد دیکھی گئی ہے، اس کے علاوہ فاٹا میں 39 فیصد، سندھ میں 19 فیصد اور پنجاب میں 11.8 فیصد کمی آئی ہے۔
مذکورہ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سال 2019 میں ہونے والے 370 دہشت گردانہ حملوں میں 5 سو 18 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جو کہ سال 2018 کے مقابلے میں رواں برس کی اموات 30 فیصد کم ہیں کیونکہ 2018 میں 4 سو دہشت گردانہ حملوں میں 7 سو 39 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
رواں برس خودکش حملوں میں بھی نمایاں کمی آئی ہے، 2018 میں 26 حملے ہوئے تھے جبکہ 2019 میں 9 حملے ہوئے ہیں، اور ان حملوں کے نتیجے میں سال 2018 میں 2 سو 95 افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ رواں برس یہ تعداد کم ہوکر 56 ہوگئی ہے۔
سی آر ایس ایس نے کہا ہے کہ یہ سب سے اہم ہے کہ سال 2004 کے بعد یہ پہلا سال ہے جس میں (30 دسمبر 2019 تک) کوئی ڈرون حملہ نہیں ہواہے۔
aXA6IDMuMTQzLjkuMTE1IA== ejasoft island