سوسائٹی
شمالی ہندوستان میں سردی کا ستم : دہلی میں ریل اورہوائی خدمات بھی ہوئیں متاثر
خطے میں گھنے کہرے کی وجہ سے سڑک اور ریل ٹریفک اور ہوائی جہازوں کی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔
قومی راجدھانی دہلی میں بھی آج صبح گھنا کہرہ چھایارہا۔ دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت تین اعشاریہ چار ڈگری سیلسلیس ریکارڈ کیا گیا ہے جو معمول سے چار ڈگری کم ہے۔
اے آى آر نيوز كے مطابق پورے شمالی بھارت میں شدید سرد لہر کا زور جاری ہے۔ ہریانہ سرکار نے شدید سردی کی وجہ سے سبھی اسکول دو دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خطے میں گھنے کہرے کی وجہ سے سڑک اور ریل ٹریفک اور ہوائی جہازوں کی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے کل نئے سال سے قبل شام میں کشمیر اور ہماچل پردیش میں بارش اور برفباری ہونے کی پیشن گوئی کی ہے۔