کھیل
پاکستان: ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کا وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں 10لاکھ روپے دینے کا اعلان
پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
سماء نيوز کے مطابق اظہر علی نے 10 لاکھ روپے عطيہ کرنے کا اعلان سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر کيا ہے۔
ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث پیش آنے والی اس مشکل گھڑی میں ہم سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔
اس سے قبل پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کی جانب سے 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔
aXA6IDE4LjIyMy4xMzQuMjkg ejasoft island