پاکستان: کورونا سے 67 افراد کی موت اور متاثرین کی تعداد 4612 تک پہنچی
آج پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 67 ہو گئی ہے اور مزید نئے کیس سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4612 تک پہنچ گئی ہے۔

جیو نیوز کے مطابق ملک بھر میں اب تک کورونا سے ہونے والی 67 ہلاکتوں میں سے خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 22 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ سندھ میں 21 اور اور پنجاب میں 18 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔
اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان 2 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔
آج بروز جمعہ ملک میں اب تک کورونا وائرس کے مزید 115کیس رپورٹ ہو چکے ہیں اور 2 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں اور یہ نئے واقعات خیبرپختونخوا میں پیش آئے ہیں۔
آج کی تاریخ تک پنجاب میں 55 کیس اور خیبرپختونخوا میں 60 کیس سامنے آئے ہیں اور دو افراد جاں بحق بھی ہو چکے ہیں۔
aXA6IDE4LjIxOS45NS4yNDQg ejasoft island