پاکستان: ایران سے آنے والے زائرین کی تعداد 3 ہزار سے زیادہ ہے
ایران سے آنے والے زائرین کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، سرحدی حکام کا کہنا ہے کہ وطن واپس آنے والے زائرین کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔
ایران سے آنے والے زائرین کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، سرحدی حکام کا کہنا ہے کہ وطن واپس آنے والے زائرین کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ایران سے لوٹنے والے زائرین کی تعداد دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے، تمام زائرین کو سرحد پار کرتے ہی قرنطینہ (الگ تھلگ مقام) میں رکھا جا رہا ہے۔ سرحدی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 2 سو سے زائد زائرین پاکستان میں داخل ہوئے ییں۔
تجارتی راہداری زیرو پواینٹ ٹرانزٹ سمیت تمام کاروباری گزرگاہیں 12 ویں روز بھی بند رہے، سرحدی علاقوں میں کاروبار اور نظام زندگی بری طرح مفلوج ہوکر رہ گٸی ہے، سرحد کی بندش سے ہزا روں پاکستانی افراد متاثر اور بے روزگار ہو گئےطییں، ہزاروں پاکستانی تاجرز بھی متاثر ہیں، سینکڑوں مال بردار گاڑیاں بھی سرحد پر کھڑی ہیں، سرحدی علاقوں میں ایرانی اشیا کی شدید قلت سے لوگ مشکلات سے دوچار ہو چکے ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستانی سرحدی علاقوں کے لوگوں کا ذریعہ معاش ایران سے وابستہ ہے جس کی وجہ سے غریب افراد بہت زیادہ متاثر ہو چکے ہیں۔
خیال رہے کہ ایران میں نہایت مہلک اور نئے وائرس COVID 19 سے ہلاکتوں کی تعداد 108 ہو چکی ہے اور اب تک 3513 افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔
aXA6IDE4LjIyMS41My4yMDkg ejasoft island