كاروبار
پاکستان: سی پیک کے تحت زونگ کے چین فون کالز متعارف
چائنا موبائل پاکستان (سی ایم پی) یعنی زونگ نے چین - پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کے تحت پاکستان میں چین فون کالز کے نئے پیکیجز متعارف کرادئے ہیں۔
چائنا موبائل پاکستان (سی ایم پی) یعنی زونگ نے چین - پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کے تحت پاکستان میں چین فون کالز کے نئے پیکیجز متعارف کرادئے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ زونگ نے سی پیک منصوبے کے تحت دونوں ممالک میں رہنے والے افراد کے لئے سستے ترین فون کالز پیکیجز متعارف کرائے ہیں۔
عام طور پر پاکستان سے بیرون ممالک فون کالز کے چارجز لوکل فون کالز سے زیادہ ہوتے ہیں تاہم زونگ نے نئے پیکیجز کے تحت چین میں کال کرنے کے چارجز مقامی چارجز کے برابر کردئے ہیں۔