انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بارے میں تین روزہ تربیتی ورکشاپ پاکستان براڈکاسٹنگ اکیڈمی میں شروع
مشرق نيوز کے مطابق یہ کورس ریڈیو پاکستان کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے اسکیل تین سے پانچ کے ملازمین کے لئے وضع کیا گیا ہے جس کا مقصد دفتری انتظام میں آئی ٹی کے مؤثر استعمال کے بارے میں ان کی استعداد کو بڑھانا ہے۔
دفتری انتظام کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بارے میں تین روزہ تربیتی ورکشاپ آج پاکستان براڈکاسٹنگ اکیڈمی اسلام آباد میں شروع ہوگئی ہے۔
مشرق نيوز کے مطابق یہ کورس ریڈیو پاکستان کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے اسکیل تین سے پانچ کے ملازمین کے لئے وضع کیا گیا ہے جس کا مقصد دفتری انتظام میں آئی ٹی کے مؤثر استعمال کے بارے میں ان کی استعداد کو بڑھانا ہے۔
معلوم رہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے جڑواں شہروں سے بیس کے قریب ملازمین پاکستان براڈکاسٹنگ اکیڈمی کے اس کورس میں شریک ہیں جبکہ ریڈیو پاکستان کے ایک سو کے قریب ملازمین دس علاقائی سٹیشنوں سے آن لائن شرکت کر رہے ہیں۔
اس سے پہلے اکیڈمی کے پرنسپل محمد طارق چوہدری نے کورس کا افتتاح کرتے ہوئے شرکاء کا خیرمقدم کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے مؤثر ای گورننس اور ای مینجمنٹ کے ذریعے ملک میں حکومت کو ڈیجیٹلائز بنانے کے لئے وزیراعظم عمران خان کے ویژن پر عملدرآمدگی میں مدد ملے گی۔