پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ عمرہ کرنے کے لئے سعودی عرب روانہ
نوجوان پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اپنے والد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہوگئی ہیں۔
نوجوان پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اپنے والد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہوگئی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق انسٹاگرام پر آئمہ بیگ نے اسٹوری شیئر کی ہے جس میں وہ ماسک پہنے اپنے والد کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔
گلوکارہ نے لکھا ہے کہ میرے لئے یہ یقین کرنا بہت مشکل ہے کہ میں عمرہ کی ادائیگی کے لئے جارہی ہوں۔
پاکستانی گلوکارہ کی شیئر کردہ تصویر میں اُن کے بھائی اور والد نظر آرہے ہیں اور آئمہ بیگ کی آنکھوں سے اُن کی روانگی کی خوشی بھی نظر آرہی ہے۔
یاد رہے کہ حال ہی میں دبئی میں ہونے والے پہلے پاکستانی انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز میں آئمہ بیگ نے بھی شرکت کی تھی اور یہ بھی یاد رہے کہ آئمہ بیگ اب تک متعدد گانوں میں اپنی آواز کا جادو چلا چکی ہیں۔