چین میں محصور پاکستانی طلبہ نے حکام سے کی مدد کی اپیل
چینی صوبہ ووہان میں کرونا وائرس سے تحفظ کے لئے ووہان کی انجینئرنگ اینڈ سائنس یونیورسٹی میں محصور پاکستانی طلبہ نے چینی اور پاکستانی حکام سے مدد کی اپیل کردی ہے۔
چینی صوبہ ووہان میں کرونا وائرس سے تحفظ کے لئے ووہان کی انجینئرنگ اینڈ سائنس یونیورسٹی میں محصور پاکستانی طلبہ نے چینی اور پاکستانی حکام سے مدد کی اپیل کردی ہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق طلبہ کا ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے باعث ووہان کا چین سے رابطہ منقطع ہوچکا ہے، اور ووہان میں 12 جامعات کے 2 ہزار سے زائد پاکستانی طلبہ و طالبات خوراک کی قلت کا شکار ہیں، اس لئے وزیراعظم پاکستان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے گزارش ہے کہ آفت زدہ صوبے سے نکلنے میں مدد کریں۔
بتادیں کہ کرونا وائرس سے متاثرہ ووہان صوبے کی یونیورسٹیز میں پڑھنے والے طالب علموں کا تعلق پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخواہ سے ہے۔
aXA6IDE4LjIyMi45Ni4xMzUg ejasoft island