سوسائٹی
پاکستان: منظور پشتین پولیس کے ذریعے گرفتار کر لیے گئے
پولیس نے پشتون تحفظ مومنٹ (پی ٹی ایم) کے مرکزی رہنما منظور پشتین کو گرفتار کر لیا ہے
پولیس نے پشتون تحفظ مومنٹ (پی ٹی ایم) کے مرکزی رہنما منظور پشتین کو گرفتار کر لیا ہے۔ منظور پشتین کو پولیس نے گزشتہ رات پشاور کے علاقے تہکال سے گرفتار کیا ہے۔
جیونیوز کے مطابق منظور پشتین ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) پولیس کوتوالی کو کئی ایک مقدمات میں مطلوب ہیں۔
ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے تہکال کے علاقے شاہین کالونی میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر منظور پشتین کو ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیاہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منظور پشتین کو ڈی آئی خان پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔
aXA6IDE4LjE5MS4xMDIuMTEyIA==
ejasoft island