وزیر اعظم عمران خان: ہم آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن کھولیں گے

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں اس لیے ہمیں آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن کھولنے کی طرف جانا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں اس لیے ہمیں آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن کھولنے کی طرف جانا ہے۔
اردو نيوز کے مطابق پیر کو اسلام آباد میں ٹائیگر فورس کے رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کھولنے کے لیے ایس او پیز بنا رہے ہیں؛ کیونکہ لاک ڈاؤن کھولیں گے تو لوگوں کو دوبارہ نوکریاں ملیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹائیگر فورس کے رضاکار ایس او پیز کے بارے میں زیادہ سے زیادہ شعور اجاگر کریں، ایس او پیز پر عمل نہ ہونے کی صورت میں پھر سے لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑ سکتا ہے۔
عمران خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹائیگر فورس میں 10 لاکھ افراد نے رجسٹریشن کرائی ہے اور ان کے قول کے مطابق رضاکاروں کو تنخواہ نہیں ملے گی اور نہ ہی یہ کسی قسم کا فنڈ اکٹھا کر سکیں گے۔