سوسائٹی
خاتون کا ہاتھ جھٹکنے پر پوپ فرانسس نے مانگی معافی
کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے خاتون کا ہاتھ جھٹکنے پر معافی مانگ لی ہے۔
کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے خاتون کا ہاتھ جھٹکنے پر معافی مانگ لی ہے۔
پوپ فرانسس نئے سال کی مناسبت سے ویٹی کن سٹی میں منعقد کی گئی تقریب کے موقع پر سینٹ پیٹرز اسکوائر پر جمع ہونے والے افراد سے مصافحہ کر رہے تھے کہ اس دوران ایک خاتون نے انہیں اپنی طرف کھینچنے کی کوشش کی، اس عمل پر پوپ فرانسس نے انتہائی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے خاتون کا ہاتھ جھٹک دیا اور اس کے ہاتھ پر ہلکا سا ضرب لگاتے ہوئے وہاں سے روانہ ہوگئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق اب پوپ فرانسس نےخاتون کا ہاتھ جھٹکنے پر معذرت کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ انہیں بازو سے کھینچے جانے پر غصہ آگیا تھا۔