صدر مملکت پاکستان: معاشی سست روی کے اثرات میں کمی کے لئے قریبی تعاون ضروری ہے

صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔ اپنی گفتگو کے دوران صدر مملکت نے کورونا وائرس کی وبا سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے لئے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے صدر الہام علیوف کو پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا کی تازہ ترین صورت حال اور مرض کی روک تھام کے لئے حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔
ترقی پذیر ممالک کے قرضوں میں نرمی کے لئے عالمی اقدام کے تناظر میں وزیر اعظم عمران خان کی اپیل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ معاشی سست روی کے اثرات میں کمی لانے کے لئے قریبی تعاون اور بحران سے نمٹنے کے لئے مزید وسائل وقف کرنے کی ضرورت ہے۔