وزیر اعظم پاکستان: کورونا سے متعلق اعداد وشمار کسی صورت نہ چھپائے جائیں
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا سے متعلق اعداد وشمار کسی صورت نہ چھپائے جائیں۔ معلومات کو چھپانا قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہوگا۔
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا سے متعلق اعداد وشمار کسی صورت نہ چھپائے جائیں۔ معلومات کو چھپانا قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہوگا۔
نیوز اب تک کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا ایک اجلاس منعقد ہوا ہے۔ اجلاس میں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، فوجی حکام، وفاقی وزراء اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے شرکت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ کورونا سے متعلق ڈیٹا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر جاری کرے گا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا سے متعلق اعداد وشمار کسی صورت نہ چھپائے جائیں۔ معلومات کو چھپانا قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہوگا۔
وزیر اعظم نے مزید کہا ہے کہ حکومتی اقدامات اور اداروں کی محنت سے صورتحال کنٹرول میں ہے۔ الحمداللہ پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال پریشان کن نہیں ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 14 اپریل تک ایسے ہی پابندیاں جاری رکھی جائیں گی اور 14 اپریل کے بعد جائزہ لے کر آئندہ کے لئے فیصلے لئے جائیں گے۔
aXA6IDE4LjIxOC43MC45MyA= ejasoft island