سونے کا تمغہ جیتنے والی پاکستانی ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد
پاکستانی ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد نے حال ہی میں گلاسگو اوپن کلاسک ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 2020 میں سونے کا تمغہ جیتا ہے۔
پاکستانی ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد نے حال ہی میں گلاسگو اوپن کلاسک ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 2020 میں سونے کا تمغہ جیتا ہے۔
بی بی سی کے مطابق رابعہ شہزاد کہتی ہیں کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ ویٹ لفٹر سے لوگ ڈرتے ہیں۔ یونیورسٹی میں ایک لڑکی نے مجھے بتایا ہے کہ فلاں لڑکا تم سے بہت ڈرتا تھا۔ میں نے پوچھا کہ ایسا کیوں ہے؟ تو اس نے بتایا ہے کہ اسے لگتا ہے کہ تم کسی کو بھی اٹھا کر پٹخ دو گی۔
فائل فوٹو-(بی بی سی)
21 سالہ رابعہ شہزاد کراچی کے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) میں زیر تعلیم ہیں اور کسی کوچ کے بغیر ہی اپنے گھر پر ٹریننگ کرتی ہیں۔
فائل فوٹو-(بی بی سی)
یاد رہے کہ رابعہ شہزاد نے گذشتہ برس اکتوبر میں برطانیہ کی ہیمپشائر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں بھی گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق رابعہ کا کہنا ہے کہ وہ گذشتہ تین برس سے ویٹ لفٹنگ کر رہی ہیں۔ ان کے والد کو اسپورٹس کا بہت شوق تھا اور وہ بچپن میں اپنے والد کے ساتھ ریسلنگ (کشتی) کیا کرتی تھیں۔
aXA6IDMuMTQ5LjIxMy45NyA=
ejasoft island