ہندوستان: ثانیہ مرزا نے شاندار واپسی کرتے ہی جیتا ہوبارٹ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ
شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی سرکردہ عالمی شہرت یافتہ ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے ڈبلیو ٹی اے ڈبلز میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔
شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی سرکردہ عالمی شہرت یافتہ ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے ڈبلیو ٹی اے ڈبلز میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔
نیوز 18کے مطابق ثانیہ مرزا اور نادیہ کچونک نے ہوبارٹ فائنل انٹرنیشنل میں نمبر دو مقام کی حامل چین کی سیڈس پینگ شیوئی اور ژہانگ شیوئی کو فائنل میں 6-4, 6-4 سے شکست دے دی ہے۔
خیال رہے کہ دو سال میں ثانیہ مرزا کا یہ دوسرا ڈبلیو ٹی اے ہے اور ان کے کیرئیر کا 42واں ڈبلز ہے۔
ہندوستانی ٹینس اسٹار نے 2017 سیزن کے پہلے ہفتہ میں برسبین انٹرنیشنل میں بیتھوینک ماتیک سینڈس کے ساتھ ٹرافی جیتی تھی۔ ثانیہ اور ان کی ساتھی نے ایک گھنٹہ اور تقریبا 21منٹ تک کھیلے گئے اس کھیل میں کامیابی درج کروائی ہے۔ ثانیہ نے کورٹ پر دو سال کے طویل وقفہ کے بعد کامیابی کے سفر کے ساتھ شاندار واپسی کی ہے۔