ارب پتی بزنس مین کو چاند کے سفر کے لئے شریک سفر کی تلاش
جاپان کے ارب پتی بزنس مین یوساکو مائزاوا ان دنوں ایک ایسی لڑکی کی تلاش میں ہیں جو چاند کے سفر میں ان کا ساتھ دے سکے۔
جاپان کے ارب پتی بزنس مین یوساکو مائزاوا ان دنوں ایک ایسی لڑکی کی تلاش میں ہیں جو چاند کے سفر میں ان کا ساتھ دے سکے۔
وی او اے نیوز کے مطابق یوساکو کے اس مجوزہ سفر کا سیر وسیاحت سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ یہ ایک طرح کا کاروباری سفر ہے اور وہ اپنے اس سفر کے ذریعے ایڈونچر پر مبنی ایک ڈاکومنٹری پروگرام بنانا چاہتے ہیں جسے بعد میں ٹیلی وژن پر پیش کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ 44سالہ یوساکو نے آن لائن فیشن پر مبنی اپنی کاروباری کمپنی زوزو فروخت کر دی ہے اور اب وہ آن لائن ٹیلی وژن سروس ابیما ٹی وی کے لئے ایڈونچر پر مبنی ایک شو تیار کرنا چاہتے ہیں جس کے لئے انہیں 20 سال سے زیادہ عمر کی ایک لڑکی کی تلاش ہے جو چاند کے سفر میں ان کی ساتھی بن سکے۔
یوساکو نے اپنی ویب سائٹ پر خواہش مند لڑکیوں کو بتایا ہے کہ اصل بات یہ ہے کہ چاند کے سفر کے دوران انسان کو تنہائی اور خلا میں ہونے کا احساس ہوتا ہے، جس پر قابو پانے کے لئے میں نے سوچا ہے کہ اس دوران کسی لڑکی سے مسلسل محبت کی جائے۔
aXA6IDMuMTQxLjIwMi41NCA= ejasoft island