یونان: پہلی بار کوئی خاتون ملک کی صدر منتخب
یونان میں پہلی بار پارلیمنٹ نے کسی خاتون کو ملک کا صدر منتخب کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 300 اراکین میں سے 261 اراکین نے 63 سالہ سینئر خاتون جج کاٹیرینا ساکیلا روپولو کے حق میں ووٹ دئے ہیں۔
یونان میں پہلی بار پارلیمنٹ نے کسی خاتون کو ملک کا صدر منتخب کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 300 اراکین میں سے 261 اراکین نے 63 سالہ سینئر خاتون جج کاٹیرینا ساکیلا روپولو کے حق میں ووٹ دئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یونانی پارلیمنٹ میں آئندہ 5 برسوں کے لئے پہلی مرتبہ ملک کے صدر کے عہدے کے لئے ایک خاتون کو منتخب کیا گیا ہے۔ 300 اراکین میں سے261 اراکین نے 63 سالہ سینئر خاتون جج کاٹیرینا ساکیلا روپولو کے حق میں ووٹ دئے ہیں۔
کاٹیرینا ساکیلا روپولو اپنے سماجی کاموں کی وجہ سے ملک بھر میں اچھی شہرت رکھتی ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ کاٹیرینا ساکیلا کو نامزد تو حکمراں جماعت نیو ڈیموکریسی پارٹی نے کیا تھا لیکن مرکزی اپوزیشن جماعت نے بھی انہیں ووٹ دیا ہے اور صرف 37 ووٹ مخالفت میں پڑے ہیں۔
aXA6IDE4LjIyMi4xODQuMCA= ejasoft island