روس: وزیر اعظم دمِتری میدویدیف اور ان کی کابینہ نے استعفیٰ دے دیا
روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی جانب سے اپنے اقتدار کو دوام بخشنے کے لئے آئین میں ترمیم کی تجویز کے بعد ملک کے وزیر اعظم دمِتری میدویدیف اور ان کی کابینہ نے استعفیٰ دے دیا ہے اور اسے صدر نے منظور بھی کر لیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق دمِتری میدویدیف نے ٹی وی پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ صدر کی طرف سے حکومت میں مجوزہ تبدیلیوں کی روشنی میں وہ عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ولادی میر پوٹن نے وزیر اعظم کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے ان کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے اور انہیں صدارتی سیکیورٹی کونسل کا نائب سربراہ مقرر کردیا ہے۔
قبل ازیں روسی صدر نے قوم سے خطاب کے دوران آئین میں ترمیم کی تجویز پیش کی تھی جس کے تحت قانون سازوں کو وزیر اعظم اور کابینہ کے اراکین کو مقرر کرنے کی اجازت دی جائے گی اور یاد رہے کہ ابھی تقرری کرنے کا اختیار روسی صدر کے پاس ہے۔
aXA6IDE4LjIyNC4yMTQuMjE1IA== ejasoft island