میسکیو: بدنام زمانہ خاتون قاتل لا کترینہ فائرنگ میں ہلاک
اردو پوائٹ کے مطابق جب بھی ہمارے ذہن میں کارٹیل کا لفظ آتا ہے تو ہمارا ذہن فورا کسی خطرناک ایسے قاتل اور افسانوی گینگ کی طرف جاتا ہے جس سے جان چھڑانا مشکل ہوتا ہے لیکن بدنام زمانہ قاتل لاکترینہ اس کا ایک حقیقی کردار ہےجسے انتہائی خطرناک قاتل تصور کیا جاتا
اردو پوائٹ کے مطابق جب بھی ہمارے ذہن میں کارٹیل کا لفظ آتا ہے تو ہمارا ذہن فورا کسی خطرناک ایسے قاتل اور افسانوی گینگ کی طرف جاتا ہے جس سے جان چھڑانا مشکل ہوتا ہے لیکن بدنام زمانہ قاتل لاکترینہ اس کا ایک حقیقی کردار ہےجسے انتہائی خطرناک قاتل تصور کیا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بدنام زمانہ قاتل لاکترینہ انتہائی تعصب کے ساتھ منشیات کے گروہ کارٹیل کے لئے کام کرتی تھی۔ لا کیٹرینہ کا نام ماریہ گوادلوپ لوپس ایسکیول تھا۔ وہ ایک مشہور کارٹیل قاتل تھی جو حال ہی میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہونے والی فائرنگ میں ہلاک ہوگئی ہے لیکن ریاستی حکام نے تاحال اس کی موت کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں کی ہے۔
خیال رہے کہ بدنام زمانہ قاتلہ میکسیو فوج پر ہونے والے ایک مہلک حملے کی نگرانی کی ملزمہ تھی اور یہ حملہ اکتوبر 2019ء میں ہوا تھا جس میں 14 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔
دونوں فریق کے درمیان فائرنگ اس وقت ہوئی جب وہ کارٹیل کے ایک باس سے ملاقات کر رہی تھی اور میسکین اہلکاروں کے مطابق دونوں فریق کے درمیان ہونے والی فائرنگ میں 6 مسلح لوگوں کو پکڑا گیا ہے جبکہ ایک خاتون ہلاک ہو گئی ہے۔
aXA6IDMuMTQ0LjY5LjE3OCA= ejasoft island