كاروبار
سیم سنگ کی طرف سے پاکستان میں 2 فونز فروخت کے لیے کیےگئے پیش
سیم سنگ نے اپنے 2 سستے فلیگ شپ فونز گلیکسی ایس 10 لائٹ اور نوٹ 10 لائٹ پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیئے ہیں۔
سیم سنگ نے اپنے 2 سستے فلیگ شپ فونز گلیکسی ایس 10 لائٹ اور نوٹ 10 لائٹ پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیئے ہیں۔
ڈان نيوز کے مطابق سیم سنگ نے اپنے 2019 کے مقبول فلیگ شپ فونز کے بجٹ ورژنز کو جنوری میں متعارف کرایا تھا، اور اس وقت پریمیئم فیچرز مناسب قیمت میں دینے کا وعدہ کیا تھا۔
دونوں فونز میں 6.7 انچ سپرامولیڈ انفٹنی او ڈسپلے دیا گیا ہے، جن میں فرنٹ کیمرا درمیان میں ہول پنچ ڈیزائن کے ساتھ ہے۔
4500 ایم اے ایچ بیٹری، 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج (ایس ڈی کارڈ سے ایک ٹی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے) جیسے فیچرز دونوں فونز میں دیئے گئے ہیں، مگر اس سے ہٹ کر دیگر فیچرز یا ہارڈوئیر مختلف ہیں۔