كاروبار
امریکہ: 2021 کے لئے 740 ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ پیش
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز کانگریس میں سال 2021 کے لئے 740.5 ارب ڈالر کی بجٹ تجاویز بھیجی ہیں۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز کانگریس میں سال 2021 کے لئے 740.5 ارب ڈالر کی بجٹ تجاویز بھیجی ہیں۔
فوج کو ملنے والی بجٹ میں ایسے اقدامات تجویز کئے گئے ہیں جس کے ذریعے سیکیورٹی فورسز کو امکانی مستقبل اور جدید دور کی لڑائیوں کے لئے تیار کیا جا سکے گا۔
voa news کے مطابق بجٹ میں جوہری ڈیٹرنس اور دفاعی میزائل سسٹم کو ترجيح دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہر شعبے میں کمپیوٹر اور خلا سے مقابلہ کرنے کی صلاحیتوں کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی، جن میں بحر و بر، فضا اور خلا شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجیز، ہائپرسونکس، مائیکرو الیکٹرنکس، فائیو جی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو بھی بروئے کار لایا جائے گا۔
aXA6IDE4LjIyMS4xNjUuMjQ2IA==
ejasoft island