سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کے پانچ ہزار شہریوں کے مابین امدادی سامان تقسیم
سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے صوبے خیبرپختونخواہ کے پانچ ہزار شہریوں کے مابین امدادی سامان تقسیم کردیا گیا ہے۔
سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے صوبے خیبرپختونخواہ کے پانچ ہزار شہریوں کے مابین امدادی سامان تقسیم کردیا گیا ہے۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق فرمانروا کی ہدایت پر شاہ سلمان امدادی مرکز برائے فلاح انسانیت کے تحت خیبرپختونخواہ میں پانچ ہزار سے زائد شہریوں کو امدادی سامان فراہم کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے دی جانے والی امداد کی تقسیم مختلف مراحل میں کی گئی ہے، پہلے مرحلے میں سردیوں سے متاثرہ علاقوں کے شہریوں کو گرم کپڑوں، کمبل، اشیائے خوردونوش اور پینے کا صاف پانی فراہم کیا گیا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے بھیجے جانے والے سامان کی تقسیم کا عمل تیس جنوری سے شروع ہوکر پانچ فروری تک جاری رہا تھا۔
امدادی مرکز کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق پروگرام کے تحت یمن کے متاثر افراد کے لیے بھی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، انہیں بروقت طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں جبکہ وہاں ڈاکٹرز بھی تعینات کردیے گئے ہیں جو معائنے کے بعد مریضوں کو بالکل مفت ادویات فراہم کر رہے ہیں۔