سیاست
امریکی ایرانی کشیدگی کے دوران کراچی سمیت سندھ میں سیکیورٹی الرٹ
محکمہ داخلہ سندھ نے ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اور تمام کمشنرز کو خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی اور ایرانی قونصل خانوں کی سیکیورٹی بڑھائی جائے۔
امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر محکمہ داخلہ سندھ نے سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
جيو نيوز كے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اور تمام کمشنرز کو خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی اور ایرانی قونصل خانوں کی سیکیورٹی بڑھائی جائے۔
خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی اور ایرانی شہریوں کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کیا جائے۔
aXA6IDE4LjE5MS4yMDIuNDUg
ejasoft island