شاہ قریشی: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو واپس لانا ہماری ذمہ داری ہے
پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو واپس لانا ہماری ذمہ داری ہے، کم تعداد میں مختلف مقامات سے پاکستانیوں کو ایک جگہ اکٹھا کرکے لایا جائے گا۔
پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو واپس لانا ہماری ذمہ داری ہے، کم تعداد میں مختلف مقامات سے پاکستانیوں کو ایک جگہ اکٹھا کرکے لایا جائے گا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خاجہ شاہ محمود قریشی نے فنکشنل کمیٹی متاثرین کورونا وائرس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پارلیمنٹ کو اہمیت دیتے ہیں کیونکہ یہ انتہائی اہم فورم ہے۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو واپس لانا ہماری ذمہ داری ہے، اب تک 176 تبلیغی جماعت کے بھائیوں کو وطن واپس لا چکے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 410 افراد جو افغانستان سے تبلیغ کے لئے آئے تھے وہ واپس جاچکے ہیں، متحدہ عرب امارات اور عمان سے 768 قیدیوں کو وطن واپس لا چکے ہیں۔
وزیر خارجہ نے بتایا ہے کہ 2054 تبلیغی جماعت کے اراکین مختلف ممالک میں واپسی کے منتظر ہیں، سوڈان میں 492، تنزانیہ میں 149، چاڈ میں 53 پاکستانی واپسی کے منتظر ہیں۔
ہم 28 پروازوں کے ذریعے 5 ہزار سے زیادہ لوگوں کو واپس لاچکے ہیں، خلیجی ممالک میں بے روزگار پاکستانیوں کے لئے لائحہ عمل بنانا ہوگا۔
aXA6IDE4LjExOS4xMTguOTkg ejasoft island