كاروبار
شیخ رشید: پاکستان ریلوے کو ایک ارب روپے کے خسارے کا سامنا ہے
پاکستان ریلویز کو لاک ڈاؤن کے باعث ایک ارب روپے کے خسارے کا سامنا ہے۔
پاکستان ریلویز کو لاک ڈاؤن کے باعث ایک ارب روپے کے خسارے کا سامنا ہے۔
وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے بتایاہے کہ وہ اپریل کی 14 تاریخ کو جائزہ لیں گے کہ آیا ریلوے سروس کو دوبارہ بحال کیا جائے یا نہیں۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اس معطلی سے ریلویز کو ایک ارب روپے تک کے نقصان کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ حکومت نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ریلوے سروس کو معطل کر دیا تھا۔
aXA6IDMuMTcuMTg2LjIxOCA= ejasoft island