سندھ کابینہ کے وزراء کا 30 جون تک تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ
ہم نیوز کے مطابق صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین نے کہا کہ سندھ کے وزراء نے موجودہ صورتحال میں تنخواہیں نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی وزراء 30 جون 2020 تک تنخواہ نہیں لیں گے۔
کورونا وائرس کے پیش نظر سندھ کابینہ کے وزراء نے 30 جون تک تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین نے کہا کہ سندھ کے وزراء نے موجودہ صورتحال میں تنخواہیں نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی وزراء 30 جون 2020 تک تنخواہ نہیں لیں گے۔
وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین نے کہا کہ صوبائی وزراء ایک ماہ کی تنخواہ پہلے ہی ریلیف فنڈ میں دے چکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کابینہ نے ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
aXA6IDMuMTQxLjI0LjEzNCA=
ejasoft island