سیاست
چین سے کورونا کا 18 ٹن حفاظتی سامان اسلام آباد پہنچ گیا
چین سے کورونا وائرس کے حفاظتی سامان کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے.
چین سے کورونا وائرس کے حفاظتی سامان کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق قومی ائیرلائن پی آئی اے کا خصوصی طیارہ 18 ٹن سامان لے کر اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچا ہے جس میں 15 ایکسرے مشین، 119 وینٹی لیٹر اور 200 تھرمل گنز شامل ہیں۔
اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ آج پاکستان یومیہ 30 سے 40 ہزار ٹیسٹنگ کی صلاحیت رکھتا ہے جسے آنے والے دنوں میں مزید بڑھایاجائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ چین سے چند روز میں مزید سامان آئے گا۔
aXA6IDMuMTYuNjYuMjA2IA== ejasoft island